پیپلزپارٹی کے مخالفین کو عبرت کا نشان بنادیں گے ،اعجاز شاہ

96

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی مخالفین کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا ، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے سندھ سے کلین سوئپ کرے گی ، مخالفین کو عوام ہمیشہ کی طرح مسترد کردے گی ، ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری ، خرم کریم سومرو ، شیر امین لاکھو ، پیر عاقب جان سرہندی ، سید شاہنواز شاہ، ڈاکٹر میر حسن ملاح ، حارث صبحپوٹو ودیگر کا سومرا ہاؤس پر منعقدہ تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو کی رہائش گاہ سومرو ہاؤس پر ضلع ٹنڈومحمدخان کی مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف برادریوں کے معززین پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری ، جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو ، شیر امین لاکھو ، پیر عاقب جان سرہندی ، سید شاہنواز شاہ ، سید سلال شاہ ، تابش بھٹی ، عبدالحکیم دستی ، ڈاکٹر میرحسن ملاح ، حارث صبحپوٹو ، جمن کہر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی مخالفین کو عبرت کا نشان بنادے گی ، ماضی میں بھی ضلع ٹنڈومحمدخان کی عوام نے پیپلز پارٹی کے مخالفین کو مسترد کیا اور آئندہ بھی مخالفین کو ٹنڈومحمدخان کی عوام مسترد کردے گی ، ضلع ٹنڈومحمدخان کی تمام برادری پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر یقین رکھتی ہیں ، ماضی میں بھی بلدیاتی نمائندوں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حال کیے ، پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کی فراہمی کیلیے امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں، جس کے بعد پیپلز پارٹی کا ٹکٹ مشاورت کے بعد جاری کیا جائے گا۔