سکھر: پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

300

سکھر (نمائندہ جسارت)پولیس مقابلہ،تھانہ پنوعاقل حدود کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میںایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد، ترجمان پولیس کے مطابق واردات کے ارادے سے ملزمان کو پولیس نے ناک ے پر روکنے کا اشارہ کیا ،ڈاکو پولیس ناکہ توڑ کر فرار ہونے لگے پولیس تعاقب کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس تعاقب کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت نذیر ملک کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سائیکل چھیننے،چوری،ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا،گرفتار ڈاکو کے قبضے سے پستول میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار زخمی ڈاکوؤں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا، مزید کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات ضلع کے مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کی جارہی ہیں۔