آبی بحران نے سندھ کی زراعت کو تباہ کردیا ہے،جاوید میمن

257

سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث آبی بحران پیدا کر کے سندھ کی زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے، خشک سالی کی وجہ سے زمین بنجر بنتی جا رہی ہیں کسان، کاشتکار پانی کی شدید قلت کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں، حکومت فوری طور پر سندھ کی زمینوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنا کر زراعت کو تباہی سے بچائے بصورت دیگر سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کسانوں، کاشتکاروں کے ساتھ ملک کر بھرپور احتجاج کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف دیہاتوں سے آنے والے کسانوں، کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا عبیداللہ بھٹو، غلام مصطفی پھلپوٹو،عیدن جاگیرانی،آغا طاہر مغل،شہزاد وبھٹو، وقار سومرو، محمد رضوان قادری،وحید کھوسو، محمد شہزاد خان، محمد منیر میمن، سکندر علی جونیجو، عبدالحمید شیخ،شاہ محمد انڈھڑ،آغا محمد اکرم درانی،حافظ نیاز قادری،عبدالباری انصاری،امداد جھنڈیر، عبدالکریم سومرو، حسیب جونیجو، سید عمران شاہ، شکیل قریشی، عبدالجبار، سید ماجد شاہ، ڈاکٹر سعید اعوان، کامریڈ امام الدین، نعیم بلوچ، طارق میرانی، حسن قاضی، کاشف شمسی، حافظ محمد شریف ڈاڈا، انیس خان، عبید سومرو، وقاص بدر، لالہ محب پٹھان، راشد صدیقی، ڈاڈو ابڑو، طارق گھمرو، محمد اکرم، عتیق اللہ سومرو، کیلاش، محمد جاوید، ذاکر خان، سید عمیر شاہ، سید کاشف شاہ، عبدالماجد مہراور ارسلان کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اور پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار زراعت پر منحصر ہے، اگر ہمارے کسان، کاشتکار خوشحالی ہوںگے اور زراعت بہتر ہوگی تو اس سے پاکستان بھی ترقی کرے گا اور ملک میں خوشحالی بھی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کا بحران وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بدترین نااہلی کا نتیجہ ہے جان بوجھ کر پانی کا بحران پیدا کر کے سندھ کی زمینوں کو بنجر بنایا جا رہا ہے جس سے نہ صرف کسان ، کاشتکار متاثر ہوںگے بلکہ اس کے ملکی ترقی اور خوشحالی پر بھی انتہائی بھیانک اثرات مرتب ہوں گے،ہم حکومت کے اس طرح کے کسان دشمن اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سندھ میں پانی کی کمی کو پورا کر کے سندھ کی زراعت کو تباہی سے بچایا جائے بصورت دیگر سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس پریشان حال کاشتکاروں، کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر پانی کی کمی کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی جس کی تمام تر ذمے داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر عائد ہوگی۔