میرپورخاص،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،عوام دہرے عذاب میں مبتلا

225

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپور خاص میں سورج سوا نیزے پر آگیا ،پارہ 50پرپہنچ گیا ،سٹرکیں گلیاں محلیں ویران پرندے بھی پریشان ،سورج کے ساتھ ساتھ بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ نے عوام کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی گنے کے جوس اور لسی کو لوگوں نے استعمال کرنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں مئی کے مہینے میں میرپورخاص میں سورج نے آگ برسنا شروع کر دی ہے جمعہ کے روز درجہ حرارت 48رہا مگر ایسا لگ رہا تھا کہ 50درجہ حرارت سے بھی اُوپر پہنچ گیا ہے شدید گرمی پڑنے اور سورج کی شدید تپش کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود رہے گئے گلیاں محلیں سٹرکیں ویران نظر آرہی تھی انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند و پرند بھی شدید گرمی سے پریشان رہے شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں نے ٹھنڈے مشروبات جن میں گنے کا جوس لسی اور دیگر ٹھنڈی شامل ہیں ان کے استعمال کو لازمی کرلیا جس کی وجہ سے برف دہی اور گنے کے جوس وقت سے پہلے ہی دُکانوں پر ختم ہو گیا دوسری جانب سورج کی آگ برساتی گرمی میں حیسکو کی جانب سے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا دورانیہ بڑھا کر 16گھنٹے سے 18گھنٹے تک کردیا گیا جس کی وجہ سے گھروں میں معصوم بچے خواتین اور بزرگ و بیمار افراد ازیت کا شکار رہے جبکہ منچلے نوجوانوں نے گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے نہروں اور تالابوں کا رخ کرلیا جس کی وجہ سے نہروں تالابوں پر رش بڑھ گیا ہیٹ اسٹروک سے لوگوں کو بچانے کے لیے شہر کے مخیر حضرات نے مارکیٹ چوک پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبلیں لگا کر پانی پلایا جبکہ ٹھیلے والے تمام دن اپنے سروں پر پانی ڈالتے نظر آئے۔