جیکب آباد ،اسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج

320

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جے یو آئی، ایس ٹی پی اور شہریوں کی جانب سے پچاس سینٹی گریڈ گرمی کے باوجود شہریوں کو پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور زرعی پانی کی قلت، گندگی، ٹف ٹائل اور نالیوں کے میگا اسکیم میں ناقص کام، اسپتالوں میں دوائیوں کی کمی کے خلاف جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں مظاہرہ پریس کلب کے سامنے دھرنا۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور شہریوں کی جانب سے زرعی پانی کی کمی، شہر کو پینے کے پانی کی 15 دن سے عدم فراہمی، اسپتالوں میں دوائیوں کے نہ ملنے، شہر میں ہونے والے ٹائلس اور ڈرینیج کے میگا اسکیم کے ناقص کام، تباہ روڈ راستوں، گندگی کے خلاف شہر میں50 ڈگری گرمی میں ایک احتجاجی مظاہرہ جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،تعلقہ امیر مولانا عبدالجبار رند، انجینئر حماداللہ انصاری،چاکر خان جکھرانی،مولانا تاج محمد چنا، تاج امروٹی اور دیگر کی قیادت میں دفتر جے یو آئی جیکب آباد سے نکالا گیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جنہوں نے شہر کے اہم راستوں سے نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک اور بعد میں پریس کلب کے سامنے دھرنے دیکر روڈ بلاک کردیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جیکب آباد کے عوام 15 دن سے پینے کے پانی کی بوند بوند کیلیے ترس رہی ہیں،ایک طرف تپتی دھوپ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ دوسری طرف 70فیصد آرسنک سے بھرے زہریلے پانی کے استعمال سے شہری بیماریوں میں مبتلاہو رہے ہیں،شہر میں ٹف ٹائلس اور نالیوں کے میگا اسکیموں میں ناقص کام ہورہا ہے کوئی سننے والا نہیں حکمران اور بیوروکریسی پرنسنٹیج پر کام چلا رہے ہیں اسپتالوں میں ایمرجنسی میں تھرمامیٹر اور دوائی موجود نہیں، گندگی کے ڈھیر لگے پڑے ہیںکاروبار تباہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پینے کا پانی جلد فراہم کیا جائے اور دیگر مسائل مسائل حل کیے جائیں ورنہ ذمے داران کا گھیرائو کریں گے۔