قنبر علی خان،پولیس مقابلے میں 4 خطرناک ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار

257

قنبر علی خان(نمائندہ جسارت) قنبر کے نزدیک مختلف مقامات پر دو مختلف پولیس مقابلوں کے دوران دو زخمی ڈاکو سمیت سندھ وبلوچستان کے چار خطرناک مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ بشیر احمد بروہی کو انٹیلی جنس نیٹ ورک کے تحت ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ انڈس ہائی وے قنبر خیرپور جوسو روڈ پر راج واہ پل کے نزدیک خطرناک مسلح ڈاکوؤں کا ایک گروہ موجود ہے جو کہ ایک بڑی کرمنل واردات کی منصوبہ بندی میں مصروف عمل اس اطلاع پر ایس ایچ او قنبر سٹی پولیس نے بھاری پولیس جمعیت کے ہمراہ علاقے کا محاصرہ کرلیا اہیں سی اثنا میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی جدید اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے سندھ وبلوچستان کا ایک خطرناک مسلح ڈاکو ضمیر حسین ولد جھنگل وگن شدید زخمی ہوگیاجسے پولیس نے ان کے ساتھی ڈاکو حبدار علی ولد الٰہی بخش وگن سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، ایک پستول ، بھاری مقدارمیں گولیاں برآمد کرلی ہیں ، جبکہ دوسری جانب ایس ایچ او وگن تھانہ اپنے پولیس اسٹاف کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ وگن تا علی اصحابو روڈپر مسلح ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے مسلح ڈاکوؤں نے پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا جس پر پولیس نے بھی اپنی پوزیشن سنبھال کر جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران خطرناک ڈاکو بشیر ولد علی اکبر عرف ممتاز میربحر زخمی ہوگئے پولیس نے مذکورہ زخمی ڈاکو اور اس کے ساتھی ڈاکو منٹھار ولد علی اکبر میربحر کو گرفتار کرکے دونوں کے قبضے سے ایک ریپیٹر ، ایک بندوق اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ بشیر احمد بروہی نے صحافیوں کو پریس بریفنگ کے دوران بتایاکہ ڈاکو ضمیر وگن اور ان کے ساتھی ڈاکو حبدار وگن تین روز قبل قنبر کے مستوئی سینٹر پر واقع ایک شخص مختار چانڈیو کی موبائل شاپ سے لاکھوں روپے کے سامان کی چوری میں ملوث ہیں جو تمام چوری شدہ سامان ان سے باقاعدہ ریکور کرکے دکان مالک کے حوالے کیاگیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مذکور ہ گرفتار چاروں ڈاکوؤں کے خلاف قنبر سٹی، قبوسعید خان ، وگن ، نصیرآباداورگیریلوپولیس اسٹیشن میں مسلح ڈکیتی ، چوری ،رہزنی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر درجنوں دیگر سنگین مقدمات درج ہیں جن میںوہ پولیس کو مطلوب تھے ۔انہوںنے مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کیلیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔