حیدرآباد: 2بچوں کے قتل کا مرکزی ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

32

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) چند روزقبل شہداد پوری محلہ میں دو گروہ میں مسلح تصادم کے نتیجہ میں ہلاک ہونیوالے دو بچوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو جمعہ کے روز تھرڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر مقدمہ کے فریادی محمد علی کی طرف سے محمد اسلم سروری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،عدالت نے ملزم فیصل یوسفزئی کو 5 دن کے راہداری ریمانڈ پر پھلیلی پولیس کے حوالے کر دیا کردیا اور 18 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔