بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی کو سنجیدہ لینا چاہیے، صدر آزاد کشمیر

29

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی حملے کی دھمکی کو سنجیدہ لینا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر پر جارحیت کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا وہ آزاد کشمیر پر جارحیت کر سکتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈی لمیٹیشن ہندو وزیراعلیٰ لانے کی کوشش ہے۔