سود کیخلاف تاریخی فیصلہ ‘ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس آج ہوگا

198

 

کراچی (نمائندہ جسارت)حرمت سود کے بارے میں وفاقی شریعت عدالت کے تاریخی فیصلے پر ملی یکجہتی کونسل سندھ نے ہفتہ 14مئی کو دوپہر30:02 بجے ادارہ نورحق میںاہم اجلاس طلب کیا ہے ، صوبائی صدر وسابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں حرمت سودکے حوالے سے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کاجائزہ اورممتازعلما کرام وماہرین سے مشاورت وحکمت عملی مرتب کی جائے گی۔