۔57 ہزار593حج درخواستیں جمع،قرعہ اندازی15مئی کوہوگی

116

اسلام آبا(اے پی پی) حج آپریشن 2022 کے تحت سرکاری سکیم کے تحت مجموعی طور پر57 ہزار 593 حج درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ، قرعہ اندازی اتوار 15 مئی کو ہوگی ۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق جمعہ شام 5 بجے تک بینکوں کے ذریعے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن مکمل ہوگیا ہے ۔ بینک حکام ہفتہ کے دن حج درخواستوں کی آن لائن ڈیٹا انٹری اور جانچ پڑتال مکمل کریں گے۔وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی گئی ۔تمام حج درخواست گزاروں کو وزارت کی جانب سے تصدیقی میسج بھیجے جا چکے ہیں ۔عازمین حج وزارت کی ویب سائٹ سے بھی اپنے کوائف کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ عازمین حج کی سہولت کے لیے وزارت مذہبی امور نے حج ہیلپ لائن 0519205696اور 0519216980 تا 82کا اجرا کر دیا گیا ہے۔