کیپٹن (ر) صفدر 10 جون کو طلب، فرد جرم عاید کی جائیگی

241

لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور کی ضلع کچہری کی مقامی جوڈیشل عدالت نے مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑا،کار سرکار میں مداخلت کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو 10 جون کو فرد جرم عاید کرنے کے لیے طلب کر لیا-جمعہ کو وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جس پر عدالت نے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور کیپٹن(ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر دوبارہ فرد جرم عاید کرنے کی کارروائی کے لیے طلب کر لیا۔ پولیس تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔