قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

100

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہارے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو اور نہ یہ حلال ہے کہ انہیں تنگ کر کے اْس مہر کا کچھ حصہ اڑا لینے کی کوشش کرو جو تم انہیں دے چکے ہو ہاں اگر وہ کسی صریح بد چلنی کی مرتکب ہو ں (تو ضرور تمہیں تنگ کرنے کا حق ہے) ان کے ساتھ بھلے طریقہ سے زندگی بسر کرو اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند نہ ہو مگر اللہ نے اْسی میں بہت کچھ بھلائی رکھ دی ہو۔ (سورۃ النساء 19)

رسول اللہ ؐ نے فرمایا: جس نے صبح کے وقت 3 مرتبہ اعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم اور سورہ حشر کی آخری 3 آیات پڑھ لیں اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتوں کو شام تک اس کے لیے استغفار کرنے پر مقرر فرما دے گا اور اگر شام کے وقت پڑھے تو اس کے لیے صبح تک یہی فضیلت ہے۔
(ترمذی)