وینز گروپ نے تقریب کے انتظاما ت مکمل کرلیے

212

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وینز گروپ نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے وائس چانسلرز اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ سے وابستہ نمایاں افراد کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا جس کا مقصد شرکاء کو امریکامیں پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس اور پاک ٹیک ایکسپو کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا جو کہ سلیکون ویلی کیلیفورنیا امریکا میں منعقد کی جارہی ہے۔ وانز کے وائس چیئرمین اشفاق احمد نے اپنے خطاب میں تقریب کی اہمیت اورکانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اوپن ایس وی کے تعاون سے کیلیفورنیا میں 14-15 مئی کو منعقد ہونے والے بوٹ کیمپ اور انویسٹ ان پاکستان کانفرنس میں ایک اعلیٰ سطحی وفد شرکت کرے گا۔