جماعت اسلامی کی فیملی عید ملن اتوار 15مئی کو نور گرائونڈ پی ای سی میں ہو گی

203

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع قائدین کی فیملی عید ملن اتوار 15مئی کو نور گرائونڈ پی ای سی ایس بلاک 2میں ہو گی ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور امیر ضلع سیف الدین ایڈووکیٹ خطاب کریں گے ، عید ملن میں بچوں کیلیے گیمز بھی ہوں گے ،امیر ضلع سیف الدین ایڈووکیٹ نے رابطہ مہم کے دوران شہریوں کو فیملی عید ملن میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے مختلف علاقوں میں اجتماعات سے خطاب اور وفود سے ملاقاتیں کیں ۔