ڈکیتی میں مزاحمت سمیت مختلف حادثات میں 11افراد جاں بحق

300

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں حادثات و واقعا ت کے دوران بچے سمیت11افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود ریجنٹ پلازہ شارع فیصل پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 48سالہ رزاق ولد عارفین زخمی ہوا جو جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ۔ مقتول کی لاش کو قانونی تقاضوں کے بعد ورثاء کے سپرد کری گئی ۔ سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروول نمبر 3دارالصحت اسپتال کے قریب جھگڑے کے دوران 24سالہ زبیر ولد عبدالغفور زخمی ہوا تا ہم نوجوان طبی امداد کے دورا ن زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم تور گیا ۔ سائٹ تھانے کی ہی حدوو مسرور بیس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت 17 سالہ عبدالرحمن ولد روشن کے نام سے ہوئی جبکہ ز خمی ہونیو الے افراد میں 17 سالہ فیضان اور 19 سالہ یٰسین شامل ہیں تینوں نوجوان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے واقعے کی مزید جانچ جاری ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں ساڑھے تین سال کی بچی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی حادثے کا ذمہ دار ڈارئیور ، گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ گارڈن تھانے کی ھدودو گارڈن عثمان آباد میں قائم عسکری بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 13 سالہ احمد رضا ولد صادق کے نام سے ہوئی ۔ ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے روڈ مشرف کالونی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوا۔ متوفی کی شناخت 20 سالہ عبدالکبیر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے الے 18 سالہ بلال ولد مقبول کو طبی امداد دی جارہی ہے۔سچل کے علاقے سپر ہائی وے شہباز گوٹھ میں جھاڑیوں کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مرنیو الے کی عمر 35 سال کے قریب ہے۔آرام باغ تھانے کی حدود سندھ سیکرٹریٹ بلڈنگ کے اندر ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 47 سالہ صباحت علی ولد شفاعت علی کے نام سے ہوئی ۔نیو کراچی صنعتی ایریا بشیر چوک کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ متوفی کی عمر 55 سال کے قریب ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب جنگ شاہی ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کی ز د میں آکر50سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لا ش کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے لیے گھارو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ نیشنل ہائی وے دھابیجی بازر CNG پمپ کے قریب گھر سے 03 روز پرانی50سالہ شخص کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو قانونی تقاضا پورا کرنے کے لیے گھارو اسپتال منتقل کر دیاگیا ۔ ادھر سائٹ اے تھانے کی حدود بلدیہ رشید آباد 20نمبر بس اسٹاپ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 45سالہ محمد حفیظ ولد محمد شفیق زخمی ہوا ۔ سر جانی ٹائون تھانے کی حدود سیکٹر ایل ون باکری پمپ کے قریب فائرنگ سے 31سالہ محمد احمد ولد عبدالمالک شدید زخمی ہوا زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید ا سپتال منتقل کیاگیا ہے۔شاہراہ فیصل ریجنٹ پلازہ کے قریب فائرنگ سے 48سالہ نصیب خان ولد آفریدی نامی شخص زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا ۔