جماعت اسلامی شمالی کے تحت کے الیکٹرک کیخلاف مظاہرے

271
جماعت اسلامی شمالی کے تحت کے الیکٹرک کے خلا ف مظاہر ہ کیاجارہاہے

کراچی( پ ر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام شہر قائد میں سو سے زائد مقامات پر کے الیکٹرک کی جانب سے بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ اور شہر میں پانی کے شدید بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع شمالی کے علاقے سہراب گوٹھ کے حلقہ لاسی گوٹھ۔ میں ڈائمنڈ سٹی جامع مسجد معارف القرآن میں نائب ناظم علاقہ صادق موسیٰ کی زیر قیادت اور آئی بی سی مسجد الحبیب نزد ہادی آباد میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔