ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74سالہ نظام ختم

297

لاہور (نمائندہ جسارت) ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74سالہ نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم لاگو کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈوائٹ نظام لاگو کردیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو فراڈ سے بچانا ہے۔آئندہ سے 50روپے والے اسٹامپ پیپر بالکل ختم ہوگئے اب جاری اور استعمال نہیں ہوسکیں گے۔ آن لائن کوڈ سسٹم کے تحت 100، 200، 600اور 1200روپے کے 4مختلف پیپرز جاری ہوں گے۔1200روپے والے اسٹامپ پیپرز پراپرٹی، معاہدوں، ایگریمنٹس کے لیے استعمال ہوں گے۔ 600 والے اسٹامپ پیپرز مختارنامہ کے لیے، 200 والے اسٹامپ ملٹی پرپز کے لیے اور 100 روپے والے اسٹام پیپرز پانی، بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون، کنکشنوں کے بیان حلفی سمیت عدالتوں میں جمع کرائے جانے والے بیان حلفی کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔نئے سسٹم کے تحت ہر اسٹامپ فروش کو لیپ ٹاپ، پرنٹر اور انٹرنیٹ لازمی رکھنا ہوگا اور اسٹامپ پیپر فروش کے اضافی اخراجات ختم ہوجائیں گے۔