صرف ذوالحج کے ایک مہینہ کیلئے عمرہ معطل رہے گا، حافظ شفیق کاشف

423

جڑانوالہ: پاک سعودی بزنس کونسل کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ صرف ذوالحج کے ایک مہینہ کیلئے عمرہ معطل رہے گاجبکہ یکم محرم سے عمرہ زائرین کی دوبارہ سعودی عرب آمدورفت شروع ہو جائے گی۔سعودی عرب کے تفصیلی دورہ کے بعد فیصل آباد واپسی پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ سعودی عرب کے ویزہ 2030 میں حج وعمرہ زائرین کیلئے سہولیات کی بدولت عمرہ سیزن گیارہ ماہ تک جاری رہنے سے دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد کو حرمین شریفین میں عبادات کا موقع ملے گا۔

انہوں نے سعودی حکومت کی طرف سے 15مئی تک عمرہ کے اجرا ئکو جاری رکھنے اور 30مئی تک سفر کی اجازت دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں 4 ملین سے زائد زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی جس کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔