یوٹیلیٹی اسٹور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

476

جیکب آباد: یوٹیلیٹی اسٹور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتی بڑھا دی گئیں ،مہنگائی نے عوام سے قوت خرید چھین لی ،سخت پریشان تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتی بڑھا دی گئی ہیںجس کے باعث عام شہری کو سستا سامان ملنا بند ہو گیا ہے روح افزا شربت کی بوتل 432سے بڑھا کر 476 کر دی گئی ہے تیل ،سمیت دیگر استعمال کے سامان کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔

مہنگائی نے عام آدمی کی قوت خرید چھین لی ہے اور وہ سخت پریشان ہوگئے ہیں شہر کے یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا نایاب ہو گیا ہے شہریوں نے آٹا اور دیگر ضروری سامان یوٹیلیٹی اسٹور پر دستیاب نہ ہونے کی شکایات کی ہیںٹاور روڈ کے یوٹیلیٹی انچار ج کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی واپس لینے کی وجہ سے یوٹلیٹی اسٹور کا سامان مہنگا ہو ا ہے البتہ آٹا چاول ،چینی اوردالوں کے ریٹ نہیں بڑھائے گئے ۔