دہشتگردی کوکسی صورت میں دوبارہ سراٹھانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ 

358
Terrorism

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو دوبارہ سراٹھانے نہیں دیں گے، مشکل فیصلے کرتے ہوئے گھبراتے ضرور ہیں مشکل فیصلوں کے نتائج بہتر ثابت ہوئے ہیں۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں 17ویں مائی کراچی نمائش کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے مسائل ہیں، 90 فیصد پوٹینشل کراچی میں ٹیکس دینے کا ہے جبکہ میراتعلق سیہون سے ہے میری خواہش ہے سیہون 70 فیصد سندھ کا ٹیکس دے جوکہ کبھی سندھ کا کیپٹل تھا۔ ہم تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ہیں، کچھ روز قبل چیئرمین بلاول بھٹو صاحب نے بھی تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کی ہے اور پانی، بجلی اور انفرااسٹریکچر پر ملکر کام کریں گے۔سراج قاسم تیلی آج بھی یاد کرتے ہیں، سراج صاحب کورونا کے درمیان کچھ عرصہ ناراض بھی رہے دکھ ہوا کہ انکا انتقال کورونا کے باعث ہوا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا گزشتہ روز صدر کے علاقے میں ہونے والے دھماکا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز صدر دھماکے میں ایک شخص شہید اور 10 افراد زخمی ہوئے۔ ایک ماہ قبل کراچی یونیورسٹی میں حملہ کیا گیا تھا۔ کبھی بلوچ تو کبھی سندھی آرگنائزیشن ملوث ہوتے ہیں، دہشت گرد پاکستانی ہیں، نہ ہی انسان، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور زبان نہیں، مجھے شہر میں کسی صورت ایک بھی قتل قبول نہیں، پوری قوم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی نے بہت برے دن دیکھیں ہیں، اسے واپس نہیں آنے دینگے، آج کرائم انڈیکس میں کراچی بہت بہتر ہے۔ وہ انسان نہیں جو اساتذہ اور نوجوانوں کو قتل کرے اس کا کیا ہو سکتا ہے، ہم دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دیں گے اور انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ میں دہشتگردوں کو وارننگ دیتا ہوں ہم انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ماریں گے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کے الیکٹرک کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ اس وقت گرمی بہت ہے اس پر پالیسی تشکیل دے رہے ہیں، گرمی میں لوگ کام نہیں کرسکتے۔اس صورتحال میں مزدوورں اور عام لوگوں کا خیال رکھنا ہوگا

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تین سال پہلے سائیٹ ایریا میں ہم نے 2.6 ارب روپے سائیٹ ایسوسی ایشن کو ترقیاتی کام کیلئے دیئے اور اس سال 2.4 ارب روپے کا سائیٹ ایریا میں ترقیاتی منصوبوں پر کام چل رہا ہے۔اس خطے میں سندھ واحد صوبہ ہے جوکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر کام کررہا ہے، تھر میں پانی کی پائپ لائن بچھانے پر کام کررہے ہیں، ہم ورلڈ اکنامک فورم میں جارہے ہیں۔