غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی خبر غلط رپورٹ ہوئی، مریم اورنگزیب

340
مریم اورنگزیب  کا وزیراعظم کو فساد،تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشور 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا  ہے کہ غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی خبر غلط رپورٹ ہوئی،  پاسپورٹ ایکٹ 1974ء  کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کئے جائیں گے،  دو پاکستانی پاسپورٹس رکھنا جرم ہے۔

جمعہ کو اپنے وضاحتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاسپورٹ ایکٹ 1974ء  کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کئے جائیں گے، وفاقی کابینہ کے 10 مئی 2022ء  کے اجلاس میں پاسپورٹ ایکٹ 1974ء  کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی خبر غلط رپورٹ ہوئی، دو پاکستانی پاسپورٹس رکھنا جرم ہے، دو پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء مقرر کی گئی ہے، اس فیصلے کا اطلاق بیرون ملک شہریت یا غیر ملکی پاسپورٹ پر نہیں ہوگا۔