آزادی مارچ: تحریک انصاف کا کراچی کو جام کرنے کا منصوبہ  

279
unconstitutional

اسلام آباد: تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے حوالے سے کراچی کو جام کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ، جس کے تحت 3 سے 4 مختلف مقامات پر جام کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے حوالے سے کراچی کیلئے تحریک انصاف نے منصوبہ تیار کرلیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ شارع فیصل پر ایئر پورٹ کی آمدورفت ، سہراب گوٹھ سے سپر ہائے وے کی آمدورفت اور نیٹی جیٹی کے قریب سے پورٹ آمدورفت کو بند کیا جائے گی۔

پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیمیں ان مقامات کو بلاک کریں گی اور اسلام آباد میں دھرنے کا آغازہوتے ہی کراچی جام کردیا جائے گا۔پی ٹی آئی ذرائع نے کہا تھا کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں پلان پر وقت سے پہلے عمل کیا جائے گا اور کراچی قیادت کا بڑا حصہ کراچی میں رہ کر احتجاج منظم کرے گا۔