عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائے گا، حماد ا ظہر 

397
Tahrir Square

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائے گا۔

لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ اور شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب میں حماد اظہرکا کہنا تھا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں ابھی اسمبلیاں توڑ دو ورنہ ہم بینقاب ہوجائیں گے، یہ چوں چوں کا مربہ عمران خان کامقابلہ نہیں کرپارہا، لندن اجلاس میں ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن الیکشن کرنے والے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے انتخابات کروائے تو عمران خان آ جائے گا، امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائے گا، گرفتاریاں ہوئیں تو جیلیں بھرجائیں گی۔لانگ مارچ کی کال پرجیسے ہی عوام سڑکوں پر نکلے تو حکومت گرجائےگی۔