شدید گرمی: درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا

428

ٹنڈوالہ یار: ٹنڈوالہ یار میں شدید گرمی، درجہ حرارت 48 سینٹی  سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔ شدید گرمی اور حبس کے سبب بازار شاہراہیں ویرانی کا منظر پیش کرنے لگیں , برف ناپید  ہوگئی ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق  جمہ  کے دن  ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردونواح میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا اور درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔

شدید گرمی اور حبس کے سبب شہر کی مین شاہراہیں اور بازار ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے دکاندار گاہکوں کی راہ تکتے دکھائی دئے دوسری جانب شدید گرمی کے سبب شہر میں برف ناپید ہوگئی برف کے کارخانوں پر عوام کا ہجوم دکھائی دیا ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بے بے پناہ اضافہ ہوگیا شدید گرمی میں عوام نے ٹھنڈے مشروبات و گرم ہی پینا غنیمت جانا جبکہ اس شدید گرمی میں حسیکو ٹنڈوالہ یار کی جانب سے 12 سے 18 گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی زندگی بھی اجیرن ہوگئی ہے۔

ایک اطلاع کے مطابق ٹنڈوالہ یار  اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں ہونے والی شدید گرمی کے باعث گرمی سے ہونے والی مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں سے سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں میں رش لگا ہوا ہے جبکہ اسکولوں اور دفاتروں میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہیں ۔