قومی شاہراہ ٹریفک حادثہ، حافظ طاہر مجید کا اظہار افسوس

252

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ طاہر مجید نے انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 2 درجن سے زائد افراد کے جاں بحق پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہائی ویز پر یومیہ کوئی نہ کوئی ٹریفک حادثے کا دل
خراش واقعہ پیش آرہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے ان حادثات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی اور کوشش نظر نہیں آرہی ہے اس سے بھی زیادہ توجہ طلب بات یہ ہے کہ گزشتہ روزجام شوروکے تعلقہ مانجھند اسپتال میں حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹرز موجود نہیں تھے صرف ایک ڈاکٹر تھا لیکن طبی امداد کاسامان غائب تھا جب اسپتال کی ایک ایمبولینس میں زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال روانہ کیا گیا تو کچھ دور جاکر وہ خراب ہوگئی پھر نجی گاڑیوں میں اسپتال پہنچایا گیا تو کئی مریض جاں بحق ہوگئے انہوں نے کہا کہ مانجھند حادثے میں شہید ہونے والے انسان تھے لیکن ان کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا گیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مانجھد تعلقہ اسپتال کی ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے غریب مزدوروں کے لواحقین کی بھرپور مالی مدد کرے۔