شہبازگل کی اہلیہ ایک کروڑ 86لاکھ کی نادہندہ نکلیں

32

اسلام آباد( آن لائن )سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی اہلیہ، کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں۔ دستاویز کے مطابق سال 2011ء میں یونیورسٹی کے خرچ پر پی ایچ ڈی کرنے کے لیے امریکا گئیں،11سال گزرنے کے باوجود واپس نہیں آئیں۔ذرائعکاکہنا ہے کہ شہباز گل کی اہلیہ بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے جانے والے اسکالرز کے غائب ہونے والوں کی لسٹ میں شامل ہیں شہباز گل کی اہلیہ سے ریکوری کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی کی کوششوں پر بھی شہباز گل اپنے دور حکومت میں اثرانداز ہوتے رہے دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز گل کی اہلیہ نے قانون کے مطابق ان پرآنے والے اخراجات کو واپس سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرایا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل اس کیس کو ختم کرانے اور معاملہ رفع دفع کرانے کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی پر دبائو ڈالتے رہے جس کی وجہ سے معاملہ نوٹس جاری ہونے کے ایک سال بعد بھی لٹکا ہواہے۔