ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس کل کراچی میں طلب

21

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حرمت سود کے بارے میں وفاقی شریعت عدالت کے تاریخی فیصلے پر ملی یکجہتی کونسل سندھ نے کل بروز ہفتہ14مئی کو دوپہر2:30 بجے ادارہ نورحق میں اجلاس طلب کرلیا، صوبائی اعلامیے کے مطابق صوبائی صدر وسابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں حرمت سودکے حوالے سے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کاجائزہ اورممتازعلما کرام وماہرین سے مشاورت وحکمت عملی مرتب کی جائے گی۔