شہدادپور،بس اور کارمیں تصادم سے ایک خاتون ہلاک ،3 شدید زخمی

48

شہدادپور(نمائندہ جسارت)شہدادپور ٹنڈو آدم روڑ پر بس اور کار میں تصادم ایک خاتون ہلاک تین شدید زخمی زخمیوں کو سمس اسپتال میں بھیج دیا گیا۔ٹنڈوآدم شہدادپور روڑ لال بخش واٹر کے قریب کراچی سے آنے والی تیز رفتار المدینہ کوچ نے شہدادپور سے ٹنڈوآدم جانے والی سوزوکی مہران کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شہدادپور کی رہائشی 13سالہ حبیبہ دختر صلاح الدین موقع پر ہی فوت ہوگئی جبکہ حفظہ دختر صلاح الدین عبدالرافیع ولد صلاح الدین صائمہ زوجہ صلاح الدین شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سمس اسپتال منتقل کردیا گیا۔کوچ ڈرائیور موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔تعلقہ پولیس نے کوچ تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔