کندھکوٹ :ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

161

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وے رانو اسٹاپ کے مقام پر ٹریکٹر ٹالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار اللہ ورایو چاچڑ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے باعث ٹریکٹر ٹالی اُلٹنے کے وجہ سے ٹریکٹر پر سوار خاتون مسمات روبینا جکھرانی بھی جاں بحق ہوگئی جبکہ حادثے میں مسمات سدھوجی خاتون، مسمات ارباب خاتون، حسن جکھرانی، مسمات پٹھان خاتون زخمی ہوگئے ہیں جنہیں کندھکوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں دیگر اسپتالوں میں علاج کے لیے بھیجا گیا جبکہ جاں بحقافراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مقتول خاتون اور نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر ماتم قیامت برپا ہوگئی اور علاقے میں ماحول سوگوار ہوگیا ہے۔ کشمورکے ڈیرہ موڑ کے قریب انڈس ہائی وے کے مقام پر دن دیہاڑے کار سوار مسلح افراد کا موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔ کار سوار مسلح افراد موقع ہی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت پیربخش مزاری کے نام سے ہوئی ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔