اولمپیئن ارشد ندیم کیلیے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلی گئیں

79

لاہور(جسارت نیوز) اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ایتھلیٹکس فیڈریشن نے مستقبل کے انٹرنیشنل ایونٹس میں ارشد ندیم کے لیے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو ٹاپ جیولن تھرو کوچ ٹرسیس لیبن برگ ارشد ندیم کی اہم ایونٹس میں کوچنگ کریں گے۔جولائی میں شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے کچھ روز آرام کے بعد ارشد ندیم دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے جبکہ یاسر علی بھی انکے ہمراہ امام رضا ایتھلیٹکس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ ایران شہر مشہد میں ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے 7 رکنی پاکستانی دستہ پہنچے گا، ایونٹ 29 سے 30 مئی تک منعقد ہوگا۔