اسرائیل میں دنیا کے پہلے زیر زمین بلڈ بینک کا افتتاح

84

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک ) اسرائیل میں دنیا کے پہلے زیر زمین راکٹ پروف بلڈ بینک کا افتتاح کر دیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بینک میں باقاعدہ خدمات کا آغاز سال کے آخر میں کیا جائے گا۔ میگن ڈیوڈ ایڈم (ایم ڈی اے) نامی طبی تنظیم کے مطابق مارکس نیشنل بلڈ سروسز سینٹر ایم ڈی اے کو خون کے عطیات کو محفوظ بنانے کے لیے اس طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے وہ میزائل، کیمیائی و حیاتیاتی حملوں اور زلزلوں سے محفوظ رہ سکے۔ اس بلڈ بینک کی عمارت 6منزلہ ہے، جن میں سے 3زیر زمین ہیں۔ تعمیر پر 13کروڑ 50لاکھ یورو کا خرچہ آیا ہے،جو ایم ڈی اے کی ایک دوست امریکی تنظیم نے برداشت کیا ہے۔