طیاروں کے ایندھن کے لیے کھانے کا تیل استعمال کرنے پر غور

130

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سائنس دانوں نے طیاروں کے ایندھن کے لیے کھانے کا تیل استعمال کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امکان ہے کہ آیندہ ائر لائنوں کی لڑائی مسافروں کے بجائے ہوٹلوں سے آنے والے استعمال شدہ تیل کے لیے ہو گی۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ کھانے کے تیل اور جیٹ فیول کے کیمیائی مرکبات میں زیادہ فرق نہیں ہوتا اس لیے کھانے کے تیل سے طیاروں کا ایندھن بنایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال ری سائیکل فیول جیٹ روایتی ایندھن کے مقابلے میں کئی گنا مہنگا ہے۔