آفتاب ملاح نے سزائیں کس قانون کے تحت دیں؟پریم یونین

357

حیدر آباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد ریلوے پریم یونین سی بی اے حیدرآباد زون کی ایک میٹنگ زیر صدارت خالد سیف اﷲ منعقد ہوئی جس میں پی ڈبلیو آئی آفتاب ملاح کی مزدور دشمن رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مبین راجپوت نے کہا کہ پی ڈبلیو آئی آفتاب ملاح نے Key Mano پر ظلم و ستم کی انتہاء کرتے ہوئے پہلے توانہیں6دن غیر حاضر کیا اس کے بعد ہزاروں روپے کا جرمانہ کرتے ہوئے 2 سال کی سالانہ ترقی بند کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ان کا ٹرانسفر بھی کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب ملاح نے یہ سزائیں ایک ساتھ کس قانون کے تحت دیں؟ انہوں نے کہا کہ آج سے تقریباً 3، 4 مہینے پہلے اس علاقے میں مال گاڑی گری اور ریلوے کو لاکھو ں روپے کا نقصان ہوا لیکن اس پر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پی ڈبلیو آئی آفتاب ملاح کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیتے ہوئے Key Manoکے خلاف کی گئی کارروائی کو ختم کیا جائے بصورت دیگر ریلوے پریم یونین آفتاب ملاح کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے پر مجبو ر ہوگی۔