حیدرآباد: مہران یونیورسٹی کے ناظمِ امتحانات کا اعلامیہ

14

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ناظمِ امتحانات نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ فیل اور فیل اِن ایگریگیٹ،فیل اِن سی جی پی اے کے بیچ 08,09,10,11,12,13 کے بی آرک اور بیچ 09,10,11,12,13,اوربیچ 14 بی ای اور بی سی آر پی بئچز کے طلبہ جو 8 سال کے دوران اپنی ڈگری پوری نہیں کر پائے، وہ انجینئرنگ کائونسل کے حالیہ فیصلے کے مطابق اپنی ڈگریاں دیے گئے خاص موقع کے ذریعے مکمل کر سکتے ہیں۔ طلبہ و طالبات کو خاص طور پر یہ آخری موقع فراہم کیا جارہا ہے تا کہ وہ اپنی ڈگری مکمل کر سکیں۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مئی ہے جبکہ مزید تفصیلات کے لیے جامعہ مہران کے ویب سائٹ www.exam.muet.edu.pk/www.facebook.com/muetexam وزٹ کی جا سکتی ہیں۔