حیدرآباد: قابضین اور تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری

275

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد ملک میونسپل کمشنرفاخرشاکر ہدایت پر عدالت عالیہ کے حکم مطابق عمل درآمد جاری ہے قابضین اور تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں بازاروں اور مارکیٹوں سے تجاوزات ختم کی جائیں روڑ اورفٹ پاتھوں کو کلیئر کروایا جائے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ لطیف آباد فیاض حسین کلہیاراسسٹینٹ ڈائریکٹر سٹی ناصرلودھی کی زیرنگرانی انکروچمنٹ عملے کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اوراپنی ٹیم کے ہمراہ مکی شاہ تھانہ سے کارروائی شروع کی اسٹیشن روڈ تک کارروائی کو سرانجام دیا روڈ اور فٹ پاتھ پر کیبن تخت ٹیبل ٹھیلے بھاری تعداد میں تحویل میں لے لیے گئے روڈ فٹ پاتھ ایریا کلیئر کروایا نیا پل کے تمام لوگوں کو مطلع کیا اپنی دکان کے باہر سامان نہ رکھیں ورنہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی لطیف آباد یونٹ نمبر 7 سے کارروائی شروع کی اور لطیف آباد یونٹ نمبر 8 اللہ والی مسجد تک کاروائی کو سرانجام دیا روڈ اور فٹ پاتھ ایریا کوکلیئروایا فٹ پاتھ پر رکھے سامان کو تحویل میں لے لیاگیا مارکیٹوں، بازاروں میں رکھے تخت ٹھیلے، ٹھیے اور پتھارے ہٹا دیے گئے۔ انکروچمنٹ عملے کی کارروائیوں کے دوران تجاوزات اور قابضین نے شورشرابا کیا اور کاروائی روکنے کے لیے مداخلت کی کوشش کی گئی تمام معاملات کو بات چیت کرکے مداخلت ختم کردی گئی اور عملے نے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی عدالت کے حکم کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گئی۔