قومی اسمبلی : مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور

159

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں وزیرخارجہ بلاول زرداری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ قرارداد میں بھارت کے اگست 2019ء کے اقدامات کو ایک بار پھر مسترد کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق
گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول زرداری نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے قرارداد پیش کردی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اگست 2019ء کے اقدامات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہیں،بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے،بھارتی حکومت یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تبدیل نہیں کرسکتی،پاکستان کے عوام کشمیر کے عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ہرطرح سے مدد جاری رکھے گا،پاکستان بین الاقوامی سطح پربھی کشمیر کی مدد جاری رکھے گا۔