دوست ملکوں اور آئی ایم ایف کو حکومت پراعتماد نہیں، شوکت ترین

261

کراچی (نمائندہ جسارت) موجودہ حکومت پر دوست ملکوں اور آئی ایم ایف کا اعتماد نہیں، طے شدہ رقم اب تک نہ آنا سیاسی عدم استحکام کے سبب ہے۔ یہ بات سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ رقم کا نہ آنا حکومت پر عدم اعتماد ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے دسمبر تک شرائط پوری کرنے پر ایک ارب ڈالر آجانا چاہیے تھا،، چینی حکام نے اپریل میں دو ارب ڈالر سے زائد رقم دینے کی یقین دہانی کرائی تھی،، ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے بھی ایک ارب ڈالر سے زائد رقم دینی تھی،،، شوکت ترین نے کہا کہ انہیں امریکا کا لاڈلہ ہونا چاہئے تھا،، سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ زرمبادلہ کے زخائر کم ہوئے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ آیء ایم ایف بجٹ پر تمام شرائط منوانے کے بعد رقم جاری کرے گا۔