دو مزید ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے پاکستان نے عالمی بولیاں کھول دیں

416

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)جون کے لیے دو مزید ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے موصول ہونے والی عالمی بولیاں کھول دیں۔ایل این جی سپلائی کی بولیاں یکم سے 2 جون اور 28 سے 29جون کیلئے طلب کی گئی ہیں۔یکم سے 2 جون کے لیے کم سے کم 23ڈالر 96 سنٹس فی ایم ایم بی ٹی یوکی بولی موصول ہوئی، 28 سے 29جون کی سپلائی کے لیے 22ڈالر 49 سنٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی کم سے کم بولی آئی۔