سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

284

جدہ (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے نے گولڈ مارکیٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 221.48 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 193.79 ریال میں فروخت کیا گیا۔18 قیراط سونے کے نرخ بھی کم ہوئے اور ایک گرام 166.11 ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 129.20 ریال رہی ۔