سعودی آرامکو دنیا کی سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو رکھنے والی کمپنی بن گئی

144

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو امریکی ٹیکنالوجیکل کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو رکھنے والی کمپنی بن گئی۔ آرامکو کے اثاثے ایپل کے 2.37 ٹرلین ڈالر اثاثوں کو پچھاڑتے ہوئے 2.43 ٹرلین ڈالر کے مارکیٹ کیپٹلزم کے ساتھ نمبر ایک پر آگئی ہے۔رواں سال کے شروع میں ایک مقام پر ایپل کے اثاثے 3 ٹرلین ڈالر تک پہنچے تھے تاہم شیئرز کے اتار چڑھائو کے باعث اس کی مارکیٹ ویلیو میں کمی آئی ہے۔