ملک میں 2وزیراعظم، 2 وزیر خزانہ، 2 وزیر پیٹرولیم ہیں، شیخ رشید

219

راولپنڈی (صباح نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2 وزیر خزانہ ہیں، مفتاح اور اسحاق، 2 وزیراعظم ہیں، نواز اور شہباز، 2 وزیر پیٹرولیم ہیں، خرم اور خاقان اور جوبائیڈن نکلا زرداری کا یار خاص۔ ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ زرداری کہتا ہے فون پر اس نے بتایا نہیں مراسلے کا حال۔ ڈالر چلے گا 200 روپے کی چال اور ملک کو کرسکتا ہے ڈیفالٹ۔ پھر راج کرے گی خلق خدا اور لانگ مارچ ہو، اس کی آخری انتہا۔ امپورٹڈ حکومت نامنظور۔