۔NA:240 کورنگی ،امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع

26

کراچی (اسٹاف رپورٹر) این اے 240 کورنگی کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہوگیا، پہلے دن 11 امیدواروں کے نامزدگی فارم منظور کرلیے گئے۔ ان امیدواروں میں 8 کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان اور 3 کا پیپلز پارٹی سے ہے۔ شیڈول کے مطابق 13 مئی کو ٹی ایل پی اور آزاد امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ پی ٹی آئی،پی ایس پی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 14 مئی کو بلایا گیا ہے۔