الخدمت ، پی آئی بی کالونی میں قائم اسکل ڈیولپمنٹ میں عید ملن

145
الخدمت کے تحت پی آئی بی کالونی میں قائم اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کی عید ملن تقریب سے عمران غوری اظہار خیال کررہے ہیں،اس موقع پر ڈائریکٹر مواخات یوسف محی الدین بھی موجود ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے تحت پی آئی بی کالونی میں قائم اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر پی آئی بی کالونی میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سعودی عرب سے آئے عمران غوری مہمان خصوصی تھے ،جبکہ عید ملن میں ڈائریکٹر مواخات پروگرام یو سف محی الدین ،اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کے ذمے داران اور وہاں ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں نے شرکت کی ۔عمران غور ی نے الخدمت کی جانب سے اسکل ڈیو لپمنٹ سینٹر کے قیام کو سراہا اور نوجوانوں کو ہنر سکھا کر انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کر نے عمل کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ اس سینٹر سے بے روزگار نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔ طلبہ الخدمت اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر سے کورسزمکمل کرنے کے بعد متعلقہ فیلڈ میں جا کر کام میں مہارت ضرور حاصل کریں۔انہوں نے کامیاب طلبہ کو اپنی کمپنی میں ملازمت کی بھی پیشکش بھی کی ۔عمران غوری نے کہا کہ الخدمت کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔اس موقع پر یوسف محی الدین نے کہا کہ الخدمت کراچی کے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے ۔اس مقصد کے لیے یہ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کیا گیا ہے ،جہاں ٹیلرنگ اورالیکٹریکل کورسز سمیت دیگر کورس کروائے جارہے ہیں تاکہ نوجوان کسی کی ملازمت کرنے کے بجائے اپنا کاروبار خود کر سکیں اور باوقار زندگی بسر کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس کام کو وسعت دینے کے لیے ہمیں اہل خیر کے تعاون کی ضرورت ہے۔