کابینہ امپورٹڈ وزیراعظم سمیت عدالتی بھگوڑے کو ملنے لندن میں موجود ہے، فرخ حبیب

414
imported

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کا وزیراعظم آج کل تلاش گمشدہ ہے،آدھی سے زیادہ کابینہ امپورٹڈ وزیراعظم سمیت ایک عدالتی بھگوڑے کو ملنے لندن میں موجود ہے،ان کی ترجیحات میں معاشی و سیاسی بحران، عوام کے مسائل اور مہنگائی ختم کرنا نہیں ہے۔

 فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ صرف اور صرف این آر او نافذ کرنا چاہتے ہیں،اپنے کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں،ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ ہم تحقیقات نہیں کر سکتے،امپورٹڈ حکومت کے ایجنڈے میں عوام کہیں نظر نہیں آتے،بلاول تو یوتھ کوٹے پر وزیر خرجہ بنائے گئے ہیں،بلاول کا کوئی نظریہ یا سیاسی بصیرت نہیں ہے،عمران خان نے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا،ملک کو درست سمت پر گامزن کیا،عوام کی فلاح کے کام کئے،اور پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا،شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ کرنا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت چوروں کا میلہ لگا ہوا ہے، امپورٹڈ حکومت اصل میں چوں چوں کا مربہ ہے،مریم صفدر کو جھوٹ بولنے میں کافی مہارت حاصل ہے،مریم صفدر پانامہ رانی ہیں انھوں نے جعلی کلیبری فونٹ بھی ایجاد کیا،امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ای وی ایم اور اورسیز پاکستانیوں کا ووٹ ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،پاکستان کی عوام صرف عمران خان کو دو تہائی اکثریت دے گی،چوروں کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی،الیکشن کمیشن کے فیصلے پر افسوس ہوا، الیکشن کمیشن کی جانبداری ثابت ہو چکی،انکو چائیے کہ اپنی وفاداریاں چھوڑ کر ملک کا سوچیں،فوری اور شفاف انتخابات ہی پاکستان کی تمام مسائل اور امپورٹڈ حکومت سے نجات کا واحد حل ہیں۔