کراچی سے امریکا جاتے ہوئے  مسافرکے بیگ سے 8 ہزار ڈالرز غائب

823
passenger

کراچی: شہر قائد سے امریکا جاتے ہوئے  مسافرکے بیگ سے 8 ہزار امریکی ڈالرز غائب ہوگئے ، مسافر کو دوحہ پہنچنے پر بیگ کی چیکنگ میں ڈالرز غائب ہونا کا علم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے امریکا جانے والے مسافرکے ہینڈ بیگ سے 8 ہزار امریکی ڈالرز غائب ہوگئے ، امتیاز رفیق نامی امریکی نژاد پاکستانی نوجوان کو دوحہ پہنچ کررقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔غ

یرملکی ایئر لائن سے ہیوسٹن جانے والے مسافر کے شولڈر بیگ میں رقم موجود تھی، مسافر نے بتایا کہ بیگ صرف دو جگہ سرچنگ کے لئے شولڈرسے اتارا گیا، کراچی سے دوحہ پہنچنے پر بیگ کی چیکنگ میں ڈالرزغائب ہونے کا علم ہوا۔ڈالرز ممکنہ طور پر کراچی سے دوحہ کی پرواز کے دوران چوری کئے گئے۔