شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیر جعفری کی برسی 12 مئی کومنائی جائے گی

163
anniversary
جہلم: اردو کے نامور شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیر جعفری کی 23ویں برسی 12مئی جمعرات کو منائی جائے گی۔
سیّد ضمیر جعفری یکم جنوری 1916ء کو ضلع جہلم میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام سیّد ضمیر حسین تھا۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بطور صحافی عملی زندگی کا آغاز کیابعدازاں انہوں نے فوج میں شمولیت اختیار کر لی اور اور میجر کے رینک پر پہنچ کر ریٹائر ہوئے۔
سیدّ ضمیر جعفری کا شمار اردو کے اہم مزاح گو شاعروں میں ہوتا ہے ان کے شعری مجموعہ جات میں،ضمیر ضرافت،نشاط تماشا،کارزار،لہو ترنگ،ما فی الضمیر،مسدس بے حالی،ضمیریات،قریہ جاں،قابل ذکر ہیں۔ ان کی کئی نثر نگاری پر مشتمل کتابیں بھی شائع ہوئیں۔1984ء میں انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطاء کیا۔
سیّد ضمیر جعفری 12مئی1999ء کو نیویارک میں انتقال کر گئے تھے وہ راولپنڈی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔