ایزی پیسہ نے ان ایپ بائیو میٹرک تصدیق کا اجرا ء کردیا

1111
ایزی پیسہ نے ان ایپ بائیو میٹرک تصدیق کا اجرا ء کردیا

کراچی:پاکستان کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے ایک نیا جدید فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین ان ایپ بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے اپنے موبائل والٹ اکائونٹس کو اپ گریڈ کرسکیں گے۔

ایک اہم ریگولیٹری ضرورت کے طور پر بائیو میٹرک ویرفیکیشن سسٹم ( بی وی ایس ) صارفین کی یومیہ، ماہانہ اور سالانہ ٹرانزیکشنز کی حدود میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

صارفین اب کسی بھی ایجنٹ ، فرنچائز یا برانچ میں جانے کے بجائے اپنے موبائل والٹ اکائونٹس کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بی وی ایس فیچر استعمال کرسکیںگے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی طرف سے لازمی قرار دینے کی وجہ سے صارفین کواس سے قبل اپنے موبائل والٹ کی بائیومیٹرک تصدیق کیلئے خود جانا پڑتا تھا ۔

موبائل پر آسان طریقہ کار کے ذریعے ان ایپ بائیو میٹرک تصدیق چلا تے ہوئے صارفین اب ایزی پیسہ ایپ سے ہی بی وی ایس فیچر کو آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں اور باسہولت اور محفوظ انداز میں اپنی ٹرانزیکشن کی حد کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

اس پیشرفت پر گفتگو کرتے ہوئے محمد مدثر عا قل ، سی ای او ، ایزی پیسہ /ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے کہا ’’ ہمیں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی لا کر پاکستان کے فن ٹیک انقلاب کو برپا کرنے میں فخر ہے ۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم اپنے پلیٹ فارم میں نئے فیچرز شامل کرنے کیلئے مسلسل کام کررہے ہیں تاکہ تمام پاکستانی اپنے مالی انتظامات کو آسان اور محفوظ اندا زمیں خود سنبھال سکیں۔

حال ہی میں متعارف کرائے گئے ان ایپ بائیو میٹرک تصدیق سے صارفین کی مرچنٹس یا فرنچائز جا کر اپنے اکائونٹس کی اپ گریڈیشن اور ٹرانزیکشن کی حد میں اضافہ کرانے کی محتاجی کا خاتمہ ہوجائے گا جبکہ ریگولیٹری گائیڈ لائنز کی تعمیل بھی یقینی ہوگی۔

” گزشتہ تیس دنوں میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم پر ایزی پیسہ ایپ استعمال کرنے والے تقریبا10 ملین صارفین کے ساتھ ایزی پیسہ تمام زمروں میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی پاکستانی ایپ ہے اور اشتراک اور ٹیکنالوجی کی طاقت کے ذریعے پاکستان کو کیش لیس اور جامع مالی معاشرے میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔