حب، ایس ایس پی لسبیلہ کی کارروائی، 24گھنٹے میں زاہد شیخ کا قاتل گرفتار

446

حب (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی لسبیلہ دوشین خان دشتی کی سربراہی میں بڑی کارروائی، 24 گھنٹے میں زاہد شیخ کا قاتل گرفتار واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مقتول کا موبائل فون برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوشین خان دشتی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی سربراہی میں ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی،ایس ایچ او حب صدر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اغوا کے قتل واقعہ کے بعد ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے قاتلوں گرفتاری کے لیے اپنی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قاتل کا سراغ لگا لیا قاتل کا لوکیشن چیک کیا گیا لوکیشن ضلع خضدار کا علاقے کرخ میں آیا پولیس نے قاتل کے گرفتار کے لیے ٹیم تشکیل دیا ملزم کا لوکیشن چیک بار بار چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم لسبیلہ کے طرف واپس آرہا ہے ملزم عبدالقدیر کے حب پہنچتے ہی ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے گرفتار کرلیا گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ملزم کی نشاندہی پر چھاپا مار کر واردات میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پسٹل اور مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے زاہد شیخ کے قاتل کو گرفتار کرنے کے لیے 3 دن کا ٹائم دیا تھا لیکن ایس ایس پی لسبیلہ کی انتھک کوششوں سے 24 گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا۔ لسبیلہ پولیس حب سمیت ضلع کے روایتی امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ملزم کے سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کے لیے ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے اہم کردار ادا کیا۔