قومی اسمبلی اجلاس کے لئے وزارت پارلیمانی اُمور کی تیاریاں مکمل

374
Parliamentary Affairs

 اسلام آباد :قومی اسمبلی اجلاس کے لئے وزارت پارلیمانی امور کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور قومی اسمبلی اجلاس میں زیر بحث آئینگے،

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پارلیمانی لیڈرز کو خطوط ارسال کرچکے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہی تمام جماعتوں کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لئے ممبران کے نام پیش کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی کیساتھ ہی کمیٹی تشکیل دیدینگے، پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئےگا۔ ؎

ذرائع کاکہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں بارے فرداً فرداً تصدیق کا عمل بھی شروع کرینگے، قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کا بھی فیصلہ کیا جائیگا۔