برازیل میں 121 سالہ دنیا کی معمر ترین خاتون موجود

1485

 برازیلیہ:  برازیل میں ’میری گومس‘ نامی 121 سالہ ضعیفہ کو دنیا کی معمر ترین خاتون قرار دیا جارہا ہے تاہم گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے فی الحال تصدیق نہیں ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میری گومس 16 جون 1900ء￿  کو پیدا ہوئیں اور اس حساب سے ان کی عمر 121 برس بنتی ہے۔

برازیل کی میڈیکل ٹیم نے ’موم جیزز‘ نامی گاؤں سے طویل العمر خاتون کا سراغ لگایا۔ دنیا کی معمر ترین خاتون کا شوہر اور ان کی کوئی اولاد دنیا میں نہیں رہی جس کے سبب وہ اپنی پوتی کے ہاں رہ رہی ہیں جو ان کا بہت خیال رکھتی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ میری گومس کے 13 پڑپوتے پوتیاں ہیں اور ان کی بھی 6 اولادیں ہیں۔

جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون کین تناکا کی 118 سال کی عمر میں انتقال کے بعد فرانیسی خاتون نن لوسیل کے پاس گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کی عمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو 11 فروری 1904ء کو پیدا ہوئیں۔برازیلین انتظامیہ کا ماننا ہے کہ میری گومس اب دنیا کی طویل عمر پانے والی شخصیت ہیں جبکہ اس کا فیصلہ ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم تحقیقات  کے بعد کرے گی۔ مذکورہ خاتون 8 سال قبل خود سے کام کاج کیا کرتی تھیں لیکن اب ان کی صحت جواب دے چکی ہے۔